صرف امریکا ہی رفح پر حملے کی تباہی کو روک سکتا ہے، محمود عباس

28 اپريل 2024

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جو رفح پر اسرائیلی حملے کو روک سکتا ہے اور رفح پر حملہ فلسطینی عوام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی تباہی ہو گی۔

محمود عباس نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک عالمی اقتصادی سربراہی اجلاس میں کہا کہ ہم امریکہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے رفح آپریشن کو روکنے کے لیے کہے کیونکہ امریکہ ہی واحد ملک ہے جو اسرائیل کو اس جرم کے ارتکاب سے روک سکتا ہے۔

Read Comments