وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پیر کو یو ایس پاکستان بزنس کونسل (یو ایس پی بی سی) کے ایک وفد سے واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم شعبوں میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔ ان شعبوں میں زراعت، آئی ٹی، کان اور معدنیات اور توانائی شامل ہیں۔