ایران سے براہ راست حملے کیلئے تیار ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

14 اپريل 2024

ایران کی جانب سے اپنے دمشق کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں اسرئیل پر حملے کی دھمکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ہفتے کے روز کہا کہ اسرائیل ایران سے براہ راست حملے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا، “ہمارے دفاعی نظام کو الرٹ کردیا گیا ہے، ہم کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں، دفاع اور حملے دونوں کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ اسرائیل کو امریکہ اور کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

Read Comments