امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے دمشق میں قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے اسرائیل پر فائر کئے گئے ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
رپورٹس میں نامعلوم امریکی حکام کا حوالہ دیا گیا ہے -جس میں واضح نہیں کیا کہ کہاں اور کتنے ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے، جب کہ اس سے قبل ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا تھا کہ تہران نے 100 سے زیادہ ڈرونز لانچ کیے ہیں۔