BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں اتوار سے جمعرات تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت مغربی مدھیا پردیش میں موجود ہے جو مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے راجستھان اور ملحقہ سندھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مذکورہ سسٹم کی وجہ سے صوبے کے مشرقی علاقوں میں طاقت ور مون سون ہوائیں داخل ہونے اور شہرکے مضافات میں اتوار کو شام تا رات بارش کا امکان ہے، سسٹم کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

کراچی ڈویژن میں اتوار کی شام سے 11 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر درمیانی سے لے کر کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے متعدد اضلاع، جن میں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، ٹنڈوالہ یار، حیدرآباد، بدین اور جامشورو شامل ہیں، میں ہفتہ کی رات سے 10 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح دادو، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیاتی ایڈوائزری ڈپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش، آندھی اور بجلی کڑکنے کے باعث روزمرہ معمولات متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں، جن میں میرپورخاص، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، سجاول اور حیدرآباد شامل ہیں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

بارش کے دوران کچے گھر ، بجلی کے کھمبے، ہورڈنگ بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینلز وغیرہ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 ۔
۔

چیف میٹالوجست کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم نے کسانوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔

تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ 7 ستمبر کو دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر انتہائی بلند سطح کا سیلاب متوقع ہے۔

Comments

Comments are closed.