پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور اسٹریٹجک اتحاد میں موجودہ دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون کے درمیان بیجنگ میں پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

چینی کمانڈر نے پاک فضائیہ کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں کمانڈرز نے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا تاکہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھایا جا سکے۔

فریقین نے فضائی مشقوں کے دوران خاص طور پر پیچیدہ اور جارحانہ ٹیکٹیکل سطح کے منظرنامے کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد مشترکہ مشقوں کے دوران مختلف شعبوں میں چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور دونوں فضائی افواج فضائی اور بری افواج کو جدید جنگوں کے چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے ضروری مہارت سے لیس کرنا ہے۔

ایئر چیف نے پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چینگ ڈنگچیُو، اور بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ژاؤ شیاؤ جیان سے بھی ملاقات کی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا تھا جس میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور معاہدے شامل تھے جو فوجی تعاون کو مضبوط کرنے سے متعلق ہیں۔

میجر جنرل ژاؤ شیاؤ جیان کے ساتھ ایک علیحدہ ملاقات میں ایئر مارشل ظہیر سدھو نے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید فوجی سازوسامان کی مشترکہ ترقی کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد دونوں فریقوں کی عملی صلاحیتوں کو مزید بڑھانا ہے۔

چینی دفاعی صنعت کے صنعتی سربراہان سے ملاقات کے دوران ایئر مارشل نے چینی کمپنیوں کو پاک فضائیہ کے زیر قیادت نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ این اے ایس ٹی پی بغیر پائلٹ ایریل سسٹم، ایڈوانسڈ گائیڈڈ ہتھیاروں، خلائی پروگراموں، الیکٹرانک وار فیئر ڈومینز، سائبر وار فیئر، آئی ایس آر کے ساتھ ساتھ ملٹی ڈومین آپریشنز میں نمایاں اقدامات کی ترقی کے لئے ٹیکس فری نظام اور بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔

Comments

200 حروف