بھارت کی مغربی ریاست میں منگل کو ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے نتیجے میں پتھر اور دھاتوں کے ذرات فیکٹری کی عمارت سے نکلنے کے بعد دور کے مقامات تک جا گرے۔

حکومتی ترجمان رشی کیش پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا جس سے کنکریٹ کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری بغیر لائسنس کے چل رہی تھی۔

حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بھارت میں آتشبازی خاص طور پر دیوالی کے دوران اور شادی کی تقریبات کے دوران استعمال کے لئے بہت مقبول ہے۔

پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکے عام ہیں ، مالکان اکثر بنیادی حفاظتی ضروریات کو نظر انداز کرتے ہیں۔

گزشتہ سال مدھیہ پردیش میں آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

2019 میں ریاست پنجاب میں اسی طرح کے دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اسی سال اتر پردیش میں مزید 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف