شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان المبارک 1446ہجری آج بروز اتوار شام 6 بجے ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے جو وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی چھت پر ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ رویت ہلال کمیٹیوں کے زونل اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوں گے۔

Comments

200 حروف