غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق بدھ کی رات سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیل نے متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں خان یونس اور غزہ شہر میں 13 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

منگل کو اسرائیل نے غزہ پر 19 جنوری کے جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کے بعد سب سے شدید حملے کیے جس کے بعد فلسطینی حماس کے ساتھ 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ دوبارہ شدت اختیار کرگئی۔

حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق، جنگ بندی میں توسیع سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسرائیلی بمباری میں 400 سے زائد افراد شہید ہوگئے ۔ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کی رات خبردار کیا کہ حملے محض شروعات ہیں اور حماس کے ساتھ مستقبل کے مذاکرات صرف جنگ کے دوران ہوں گے۔

انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حماس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےک دوران ہماری طاقت کا اندازہ لگا لیا ہے اور میں آپ سے اور ان سے وعدہ کرتا ہوں – یہ صرف آغاز ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی تجویز منظور کرتے ہوئے سخت گیر سیاستدان اتمار بین گویر کو دوبارہ قومی سلامتی کا وزیر مقرر کردیا۔ ہے

بین گویر نے 19 جنوری کے جنگ بندی معاہدے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

200 حروف