محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (ایس ای ایل ڈی) سندھ نے یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے 22 مارچ بروز ہفتہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالج ہفتہ (21 رمضان) کو بند رہیں گے۔

 ۔
۔

نوٹیفکیشن میں، جو ایکس پر بھی شیئر کیا گیا، یہ لکھا گیا ہے کہ اس فیصلے کی تعمیل میں جو اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں 28 نومبر 2024 کو کیا گیا تھا، سندھ حکومت کے اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے تحت تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 22 مارچ 2025 بروز ہفتہ یومِ حضرت علی (رضی اللہ عنہ) کے موقع پر بند رہیں گے۔

یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ

پاکستان بھر میں مسلمان یوم علی رضی اللہ عنہ عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں اور حکام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرتے ہیں۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

سکیورٹی بڑھانے کے لیے حکومت نے اضافی نگرانی والے کیمرے نصب کیے ہیں۔ دریں اثنا اسلام آباد میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زینبیہ سے شروع ہوگا۔

Comments

200 حروف