چین کے صدر شی جن پنگ نے یورپی یونین اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر برسلز کا دورہ کرنے کی دعوت مسترد کر دی ہے۔
بیجنگ نے یورپی یونین کے عہدیداروں کو بتایا کہ وزیر اعظم لی کیانگ یورپی کونسل اور کمیشن کے صدور سے ملاقات کریں گے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم عام طور پر برسلز میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کرتے ہیں جبکہ صدر بیجنگ میں اس کی میزبانی کرتے ہیں، لیکن یورپی یونین چاہتی ہے کہ شی جن پنگ بیجنگ اور بلاک کے درمیان تعلقات کی نصف صدی کی یاد میں شرکت کریں۔
سال 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے برسلز اور بیجنگ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، یورپی یونین نے چین پر کریملن کی پشت پناہی کا الزام لگایا ہے۔ گزشتہ سال یورپی یونین نے بھی چینی الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد ات پر محصولات عائد کیے تھے۔
چین کی وزارت خارجہ اور یورپی یونین نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی رائٹرز کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔
یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ اس سال یورپی یونین اور چین کے سربراہ اجلاس کی تاریخ اور نمائندگی کی سطح دونوں کے بارے میں غیر رسمی بات چیت جاری ہے، جبکہ چینی وزارت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس کے پاس اس معاملے پر فراہم کرنے کے لئے کوئی معلومات نہیں ہیں۔
دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین اور تیسری سب سے بڑی معیشت یورپی یونین نے 2024 کا زیادہ تر وقت ایک دوسرے کی مارکیٹوں میں حد سے زیادہ گنجائش، غیر قانونی سبسڈی اور ڈمپنگ کے الزامات کے تبادلے میں گزارا۔
اکتوبر میں یورپی یونین نے اینٹی سبسڈی تحقیقات کے بعد چین کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں پر ڈبل ڈیجٹ ٹیرف عائد کیا تھا، اس کے علاوہ اس کی معیاری کار امپورٹ ڈیوٹی 10 فیصد تھی۔
اس اقدام پر بیجنگ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس کے بدلے میں یورپی یونین کی کچھ مصنوعات جیسے برانڈی کے لیے مارکیٹ میں داخلے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہو گئیں۔
Comments