قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت نے ملک بھر کے تمام ڈاک خانوں میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات گل اصغر خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گا، عوامی خدمات تک رسائی میں اضافہ کرے گا اور طویل مدتی سماجی فوائد کو یقینی بنائے گا۔
اس سے قبل حکومت نے پاکستان پوسٹ کا فریم ورک تبدیل کرنے اور عالمی معیار کی کوریئر کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو نجی شعبے کا مقابلہ کرسکے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ادارے کی بہتری اور بقا میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے آج ایوان میں ایک تحریک پیش کی جس میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تحریک پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔
ایوان کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔
Comments