آئی ایم ایف کے ساتھ زرعی انکم ٹیکس پر بات چیت
- آئی ایم ایف مشن نے صوبائی حکومتوں، وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کے ساتھ زرعی انکم ٹیکس پر خصوصی اجلاس منعقد کیا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن اور پاکستانی حکام کے درمیان پیر کو زرعی انکم ٹیکس پر بات چیت ہوئی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف وفد نے صوبائی حکومتوں، وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام کے ساتھ زرعی انکم ٹیکس پر خصوصی اجلاس منعقد کیا۔
آئی ایم ایف مشن منگل (11 مارچ) کو صوبائی حکومتوں کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ پالیسی سطح پر بات چیت پیر سے شروع ہونے کی توقع تھی تاہم وزارت خزانہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ جبکہ دیگر عہدیداروں نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
پاکستان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی جانب سے مقرر کردہ تمام شرائط پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ اور رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی رپورٹ پیش کرے گا۔
جاری مذاکرات کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف کا عملہ ایگزیکٹو بورڈ کے جائزے کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گا جو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے لیے بورڈ کی منظوری کی شرط ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments