پاکستان

چیئرمین پی ٹی اے کی بارسلونا میں جی ایس ایم اے کانفرنس میں شرکت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ...
شائع March 4, 2025

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین نے اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران ”دی اسکائی از ناٹ دی لِمٹ: ڈائریکٹ ٹو ڈیوائس کنیکٹیویٹی کے لیے اسپیکٹرم چیلنجز“ کے عنوان سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

یہ ایونٹ عالمی صنعت کے رہنماؤں کو ایک ساتھ لے کر آیا جہاں سیٹلائٹ اور زمینی نیٹ ورکس کے لیے اسپیکٹرم کی دستیابی اور ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن ایچ آئی (ایم) ، نے جدت، منصفانہ اسپیکٹرم کی تقسیم اور بلاتعطل کنیکٹیویٹی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ڈیجیٹل فرق کو کم کرنے اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

پی ٹی اے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے اور پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کو مستقبل کی کنیکٹیوٹی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کیلئے پرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف