چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

میچ دوپہر دو بجے شروع ہونا تھا۔ تاہم میچ تقریبا دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہا جس کے بعد اسے بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ٹیمیں 50 اوورز کے ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

بھارت اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں سرفہرست ہیں۔

گروپ بی میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ انگلستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

Comments

200 حروف