آج نیوز نے رپورٹ کیا کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پک اپ ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

ضلع شاہراگ کے کول مائنز ایریا پی ایم ڈی سی 94 میں دھماکہ ہوا جب پک اپ ٹرک کان کنوں کو لے جا رہا تھا۔

لاشوں اور زخمیوں کو طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بلوچستان میں کوئلے کی ایک چھوٹی سی کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 20 کان کن جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے تھے۔

Comments

200 حروف