دنیا
غزہ فلسطینیوں کا ہے، جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ
چین نے بدھ کے روز فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
چین نے بدھ کے روز فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے باشندوں کو کہیں اور منتقل کرنے کے منصوبے کے بارے میں پوچھے جانے پرسامنے آیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیکن نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ غزہ فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینی علاقے کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتے ہیں۔
Comments