وزیراعظم شہبازشریف نے خصوصی تقریب میں معروف صنعتی رہنماؤں اور سرفہرست ٹیکس دہندگان، بشمول کوکا کولا، کو مدعو کیا جہاں مالی سال 2023-24 میں معاشی ترقی میں ان کے نمایاں کردار کو سراہا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر نے ملک کے سرفہرست کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

تقریب کے دوران وزیر اعظم نے شرکاء کو یقین دلایا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ مسلسل ٹیکس ادائیگی کی حوصلہ افزائی بھی جاری رکھے گی۔

انہوں نے معیشت میں نمایاں بہتری پر زور دیتے ہوئے افراط زر میں 40 فیصد سے 2 سے 4 فیصد تک کمی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مزید اقتصادی ترقی کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

صنعتی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے انہیں معاشی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی ترغیب دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

کوکا کولا پاکستان، جو سرفہرست ٹیکس دہندگان میں دوسرے نمبر پر ہے، نے شفاف کاروباری پالیسیوں اور ملک کی معاشی ترقی میں قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر حکومت کا اعتماد حاصل کیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

200 حروف