آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی آفیشل جرسی کی رونمائی لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لئے قومی اسکواڈ کو ان کی آفیشل جرسیوں میں دکھایا گیا ہے۔

پی سی بی نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا اسکواڈ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی آفیشل جرسی میں۔

 ۔
۔

اس کے علاوہ پی سی بی نے شائقین سے سوال بھی کیا کہ اسکواڈ اس جرسی میں کس قدر اچھا لگ رہا ہے؟

اس پوسٹ نے کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے کیونکہ پاکستان نے اس شاندار ٹورنامنٹ کی باوقار انداز میں میزبانی کیلئے تیاریاں تیز کردی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا جس کا اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔

Comments

200 حروف