وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز لاہور میں نئے تعمیر و تزئین شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب آپ [ٹیم] کے لئے دعا کر رہے ہیں، ہم سب اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں جب آپ بھارت کو شکست دیں گے۔

ایک بیان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ اس نے ریکارڈ 117 دنوں میں اس اسٹیڈیم کو جدید کرکٹ کے میدان میں تبدیل کردیا۔

بیان کے مطابق اسٹیڈیم میں اب زیادہ روشن ایل ای ڈی لائٹس، 2 نئی بہت بڑی اسکور اسکرینیں اور تمام انکلوژرز میں درآمد کردہ آرام دہ نشستوں کے انتظامات کئے گئے ہیں، جو شائقین کے لئے میچ دیکھنے کا بے مثال موقع یقینی بناتے ہیں۔

بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل کے میدان اب بین الاقوامی معیار کے ہم پلہ ہیں اور ہمیں کرکٹ شائقین کو بہترین مواقع فراہم کرنے پر فخر ہے۔ اتنے کم وقت میں اس اسٹیڈیم کی تبدیلی ہماری پوری ٹیم کی بھرپور محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔

سہ فریقی ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 بھی کھیلی جائے گی جو 19 فروری سے شروع ہوگی۔

Comments

200 حروف