پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن 6 اور 7 فروری 2025 کی درمیانی شب علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد کیا گیا۔

بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین خوارج ہلاک ہوئے جو خواتین کے لباس (برقعے) میں چھپ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ اس وقت علاقے میں کسی بھی قسم کے خطرات کو ختم کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Comments

200 حروف