پاکستان

پاکستان قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا

پاکستان بہتر شرائط پر قطر کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا ۔ یہ بات دی نیوز اخبار نے...
شائع 07 فروری 2025 02:45pm

پاکستان بہتر شرائط پر قطر کے ساتھ ایل این جی کی فراہمی کے معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کرے گا ۔ یہ بات دی نیوز اخبار نے جمعہ کو وزیر پٹرولیم کے حوالے سے رپورٹ کی۔

پاکستان میں معاشی بحران کے باعث بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ ملک کی ایک تہائی سے زائد بجلی قدرتی گیس سے پیدا ہوتی ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان اضافی پیداواری صلاحیت کے بوجھ تلے دب چکا ہے، جس کی ادائیگی اسے آزاد بجلی پیدا کرنے والے اداروں (آئی پی پیز) کے ساتھ دہائی پرانے معاہدوں کے تحت کرنا پڑ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصدق ملک نے پارلیمانی کمیٹی برائے توانائی کو بتایا کہ قطر کے ساتھ معاہدہ مہنگا ہے اور ہم اگلے سال بہتر شرائط پر بات چیت کریں گے۔

مصدق ملک نے دسمبر میں ایل این جی میں سرپلس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے قطر سے ایل این جی خریدنے کا معاہدہ ایک سال کے لئے موخر کردیا ہے اور اب معاہدہ شدہ ایل این جی کارگو 2025 کے بجائے 2026 میں ملے گا۔

اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ معاہدے کو مؤخر کرنے پر کوئی مالی جرمانہ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے قطر سے پانچ ایل این جی کارگوز مؤخر کیے ہیں اور دیگر مارکیٹوں سے مزید پانچ کارگوز مؤخر کرنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم فروخت کنندگان کے نام ظاہر نہیں کیے۔

وزارتِ پٹرولیم نے فوری طور پر رائٹرز کی تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

Comments

200 حروف