اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز کے بعد ایک بار پھر فروخت کا رجحان غالب آگیا جس کے نتیجے میں جمعہ کو ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 200 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور مسلسل فروخت کے بعد خریداری کا رجحان واپس آیا جس سے انڈیکس 110,848.82 پوائنٹس پر جاپہنچا۔
تاہم دوپہر 12 بجے تک بینچ مارک انڈیکس 173.06 پوائنٹس یا 0.16 فیصد کی کمی سے 110,128.10 پوائنٹس پر آگیا۔
انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز نے جمعہ کو ایک نوٹ میں کہا بہت سے اسٹاک پرکشش سطح پر پہنچ چکے ہیں اور ہم جلد ہی مندی کے رجحان میں تبدیلی دیکھ سکتے ہیں
یاد رہے کہ جمعرات کو پی ایس ایکس میں فروخت کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 110301.16 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر جمعہ کو ایشیائی حصص میں امریکی پے رول کے اہم اعدادوشمار سے قبل تیزی دیکھی گئی کیونکہ سرمایہ کاروں کا خیال تھا کہ وسیع تر تجارتی جنگ سے بچا جاسکتا ہے جب کہ رواں سال جاپان میں شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات بڑھنے کی وجہ سے ین تقریباً دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایک ایسے ہفتے میں جہاں آغاز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے ہوا—پہلے میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات عائد کیے، پھر انہیں مؤخر کر دیا—سرمایہ کار بڑے فیصلے لینے میں محتاط رہے، کیونکہ چین پر مزید محصولات نافذ کردی گئیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ کے محتاط جوابی اقدامات نے مذاکرات کی گنجائش باقی رکھی ہے جس کے باعث تاجر چینی اے آئی اسٹارٹ اپ ”ڈیپ سیک“ کی پیش رفت کے بعد ایشیا میں مصنوعی ذہانت کے رجحان پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔
ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں جمعہ کو 0.17 فیصد اضافہ ہوا، جو ہفتے میں 3 فیصد سے زیادہ اضافے کے لئے تیار ہے، جو اکتوبر کے اوائل کے بعد سے اس کی سب سے مضبوط ہفتہ وار کارکردگی ہے جب سرمایہ کار چینی حکام کی طرف سے بڑے محرک منصوبوں کے امکان سے پرجوش تھے۔
ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس جمعہ کو 0.17 فیصد بڑھا جبکہ ہفتے کے دوران 3 فیصد سے زائد اضافے کی راہ پر گامزن ہے جو اکتوبر کے اوائل کے بعد اس کی سب سے مضبوط ہفتہ وار کارکردگی ہے۔
چین کے بلیو چپ اسٹاک انڈیکس میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا جس سے جاپان سے باہر ایشیا پیسیفک کے حصص کے ایم ایس سی آئی کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے
Comments