اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ہے اور یہ 17 جنوری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے تک 11 ارب 45 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ یہ بات جمعرات کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔
ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 16.19 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.74 ارب ڈالر رہے۔
مرکزی بینک ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بتائی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 17 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11 ہزار 448.7 ملین ڈالر رہ گئے۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments