مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔...
شائع January 23, 2025

۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں قدر 13 پیسے بڑھنے کے بعد روپیہ 278 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بدھ کو روپیہ 278.85 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر نے اہم کرنسیوں کے مقابلے میں استحکام برقرار رکھا اور پچھلے دو دنوں کی طرح تقریباً سست روی کا شکار رہا۔

آئندہ ہفتے کئی مرکزی بینکوں کے پالیسی فیصلے متوقع ہیں، جن میں جاپان کے مرکزی بینک کی جانب سے جمعہ کو دو روزہ اجلاس کے اختتام پر شرح سود میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

امریکی فیڈرل ریزرو اور یورپی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود کے فیصلے بالترتیب اگلے ہفتے کے بدھ اور جمعرات کو ہوں گے۔

امریکی ڈالر انڈیکس تقریبا 0.1 فیصد کے اضافے کے بعد 108.25 پر مستحکم رہا۔

پیر کو اس میں 1.2 فیصد کی گراوٹ آئی جو نومبر 2023 کے بعد سے ایک دن کی سب سے بڑی گراوٹ ہے، جب ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی دن انتظامی احکامات کی بوچھاڑ کی گئی، لیکن محصولات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

رواں ہفتے اب تک ٹرمپ کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد اور چین پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔ انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر یورپی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

Comments

200 حروف