پاکستان کے 2 کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی نئی مینز ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے جنہوں نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل اور اسپنر نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی 127 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا، اس جیت سے پاکستان کو 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

پہلی اننگز میں 84 رنز بنانے والے سعود شکیل 753 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں 3 درجے ترقی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ (746) اور بھارت کے رشبھ پنت (739) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انگلینڈ کے جو روٹ (895) اور ہیری بروک (876) ٹاپ 2 پوزیشنز پر برقرار ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن (867) تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

دریں اثنا نعمان علی کی شاندار میچ وننگ کارکردگی، جس میں 6 وکٹیں شامل ہیں، نے انہیں پہلی بار آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 بولرز میں شامل کیا، جس سے انہیں 761 ریٹنگ پوائنٹس حاصل ہوئے۔

بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ 908 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 841 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا 837 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Comments

200 حروف