عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے بھاری اضافے سے 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4250 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 3642 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے کا ہوگیا۔
منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے 40 پیسے کے اضافے سے 3 ہزار 431 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر بدھ کو سونے کی قیمتیں 11 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی بلند ترین سطح سے زیادہ دور نہیں ہیں، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور ڈالر میں نرمی کی وجہ سے محفوظ پناہ گاہوں کی مانگ میں اضافہ ہے۔
اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2751.89 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جو یکم نومبر کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر ہے اور اکتوبر میں 2790.15 ڈالر کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی سونے کا فیوچر 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2,768.40 ڈالر رہا۔
Comments