غزہ میں توپوں کی گھن گرج تھم گئی، امداد کا آغاز ہوگیا، جو بائیڈن
- فلسطینیوں کی مدد کے لیے سیکڑوں ٹرک ساحل کی جانب سے داخل ہو رہے ہیں، امریکی صدر کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیکڑوں ٹرک فلسطینی شہریوں کی مدد کے لیے ساحلی علاقے میں داخل ہو رہے ہیں۔
جو بائیڈن نے جنوبی کیرولائنا کے شہر نارتھ چارلسٹن کے دورے کے دوران مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئی ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ کئی سو ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوں گے جیسا کہ میں کہہ رہا ہوں۔
حماس کے خاتمے کے مقصد سے 15 ماہ سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ کی پٹی میں زیادہ تر شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
اتوار بائیڈن کے عہدہ صدارت کا آخری دن ہے۔ سبکدوش ہونے والے صدر، جو طویل عرصے سے خارجہ پالیسی میں شامل رہے ہیں، نے کہا کہ جنگ بندی کا معاہدہ فریقین کے درمیان ہونے والے مشکل ترین مذاکرات میں سے ایک تھا، لیکن انہوں نے غزہ میں کئی ماہ کے حملوں کے ذریعے اسرائیل کی حمایت کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا جس میں تقریبا 50،000 فلسطینی شہید ہوئے۔
بائیڈن نے کہا کہ اس معاہدے کا راستہ بالکل بھی آسان نہیں تھا، یہ ایک طویل راستہ تھا۔’ لیکن آج ہم اس مقام پر اس لیے پہنچے ہیں کیونکہ اسرائیل نے حماس پر دباؤ ڈالا ہے، جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
بائیڈن، جو پیر کے روز امریکی صدارت ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو سونپ دیں گے، نے کہا کہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کرانا آنے والی امریکی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
Comments