لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ یہ بات ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
ادھر ایران نے لبنان کے نئے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد اسرائیل کو شکست دے گا۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے صدر لبنانی صدر کا سعودی عرب جانا ان کا پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہوگا تاہم ابھی اس دورے کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔
Comments