ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ برائے شماریات کے مطابق 9 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر میں 0.65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ ٹماٹر (31.40 فیصد)، آلو (10.36 فیصد)، انڈے (5.96 فیصد)، دال چنا (1.64 فیصد) اور ایل پی جی (0.14 فیصد) کی قیمتوں میں کمی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح سالانہ بنیادوں پر 1.90 فیصد پر آگئی ہے جو بنیادی طور پر خواتین کی سینڈل (75.09 فیصد)، آلو (58.76 فیصد)، دال چنا (42.11 فیصد)، مونگ دال (34.15 فیصد)، دودھ پاؤڈر (25.76 فیصد)، بیف (23.75 فیصد)، لہسن (18.43 فیصد)، گیس کے چارجز برائے پہلی سہ ماہی (15.52 فیصد)، سبزیوں کا گھی 1 کلو (15.48 فیصد)، پکی ہوئی دال (15.10 فیصد)، شرٹنگ (14.36 فیصد) اور لکڑی (12.89 فیصد) کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہے جبکہ پیاز (36.25 فیصد)، آٹے (36.17 فیصد)، انڈے (24.07 فیصد)، لال مرچ پاؤڈر (20.00 فیصد)، بجلی کے چارجز برائے پہلی سہ ماہی (18.11 فیصد)، مسور دال (11.18 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (9.14 فیصد)، ماش دال (7.00 فیصد)، ڈیزل (6.39 فیصد)، روٹی (5.48 فیصد) اور پٹرول (5.45 فیصد) کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 18(35.29 فیصد) اشیاء مہنگی، 10 (19.61 فیصد) سستی اور 23 (45.10 فیصد) کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
زیر غور ہفتے کے لئے ایس پی آئی 323.97 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ہفتے کے اسی عرصے کے دوران 326.10 پوائنٹس تھا۔
17 ہزار 732 روپے، 17 ہزار 732 سے 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 سے 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 سے 44 ہزار 175 روپے اور 44 ہزار 175 روپے سے زائد آمدن والوں کے لیے ایس پی آئی میں بالترتیب 1.03 فیصد، 0.92 فیصد، 0.75 فیصد، 0.70 فیصد اور 0.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں مونگ دال (2.56 فیصد)، کوکنگ آئل (1.56 فیصد)، چینی (1.23 فیصد)، چکن (0.80 فیصد)، سبزیوں کا گھی ڈالڈا/حبیب یا دیگر اعلیٰ معیار کا 1 کلو پاؤچ (0.61 فیصد)، روٹی سادہ (0.57 فیصد)، سبزیوں کا گھی (0.49 فیصد)، واشنگ صابن (0.43 فیصد)، لہسن (0.39 فیصد)، تیل (0.36 فیصد)، ٹوائلٹ صابن (0.33 فیصد)، مسور دال (0.20 فیصد)، آٹے کا بیگ 20 کلو (0.15 فیصد)، دودھ تازہ (0.13 فیصد)، گڑ (0.11 فیصد)، دودھ پاؤڈر نیڈو 390 گرام (0.11 فیصد) اور بکرے کا گوشت (0.03 فیصد) شامل ہیں۔
جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر (31.40 فیصد)، آلو (10.36 فیصد)، انڈے (5.96 فیصد)، دال چنا (1.64 فیصد)، پیاز (0.87 فیصد)، چاول باسمتی ٹوٹے (0.54 فیصد)، چاول 6/9 (0.40 فیصد)، ماش (0.27 فیصد)، کیلے (0.15 فیصد) اور ایل پی جی (0.15 فیصد) شامل ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025
Comments