آئل کی قیمتوں میں ایشیائی تجارت کے آغاز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ مسلسل تیسرے ہفتے میں اضافے کی جانب گامزن ہیں کیونکہ امریکہ اور یورپ کے کچھ حصوں میں سردی کی شدت نے ہیٹنگ کیلئے ایندھن کی مانگ کو بڑھا دیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر 24 سینٹ یا 0.3 فیصد اضافے سے 77.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 26 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 74.18 ڈالر پرجاپہنچے۔
دس جنوری کو ختم ہونے والے تین ہفتوں کے دوران برینٹ میں 5.9 فیصد جب کہ ڈبلیو ٹی آئی میں 6.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے ان اضافوں کو فراہمی میں خلل کے بڑھتے ہوئے خدشات سے جوڑا ہے، جو کہ سخت پابندیوں، تیل کے کم ذخائر، امریکہ اور یورپ کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت، اور چین کے مالی اقدامات کے بارے میں بہتر ہوتے ہوئے جذبات کے باعث ہیں۔
امریکی محکمہ موسمیات کو توقع ہے کہ ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت اوسط سے کم رہے گا۔
یورپ کے کئی علاقوں میں بھی شدید سردی پڑی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ علاقے سال کے آغاز میں معمول سے زیادہ سردی کا سامنا کریں گے، جس سے جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق مانگ میں اضافے کی توقع ہے۔
جے پی مورگن نے جمعہ کو ایک نوٹ میں کہ کہ ہم 2025 کے پہلی سہ ماہی میں عالمی تیل کی مانگ میں سالانہ 1.6 ملین بیرل یومیہ اضافے کی توقع رکھتے ہیں جو بنیادی طور پر ہیٹنگ آئل، کیروسین، اور ایل پی جی کی مانگ کے باعث ہوگا ۔
اس دوران، فرسٹ منتھ برینٹ کنٹریکٹ کا چھ ماہ کے کنٹریکٹ کے مقابلے میں پریمیم اس ہفتے اگست کے بعد اپنی سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گیا، جو کہ بڑھتی ہوئی مانگ کے دوران سپلائی کی تنگی کی طرف اشارہ کرسکتا ہے۔
امریکی ڈالر کی مضبوطی کے باوجود تیل کی قیمتوں میں مسلسل چھ ہفتوں تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک مضبوط ڈالر عام طور پر قیمتوں پر بوجھ ڈالتا ہے، کیونکہ یہ امریکہ سے باہر خام تیل کی خریداری کو مہنگا بنادیتا ہے.
امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ماسکو کے خلاف یوکرین کی جنگی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے رواں ہفتے روس کی معیشت کو نشانہ بنانے والی نئی پابندیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اب تک پابندیوں کا ایک اہم ہدف روس کی تیل کی صنعت رہی ہے۔
Comments