بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ 8 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔
بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی علی مدد جتک نے جیتی تھی۔
پی بی 45 میں ہونے والے دوبارہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے میر عثمان پیرکانی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ماجد خان اچکزئی اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصراللہ زیرائی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور دوبارہ پولنگ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
Comments