اسرائیل نے غزہ کی جنوبی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک کیمپ پر بموں کی بارش کردی جس میں کم از کم 11 فلسطینی شہید ہوگئے۔
طبی ماہرین کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد مغربی خان یونس کے المواصی کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے۔
طبی عملے نے مزید بتایا کہ15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
حماس کے زیر انتظام علاقے میں طبی عملے کے مطابق اسرائیل غزہ کی جنگ میں 45,500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے ۔
غزہ کی 2.3 ملین آبادی میں سے زیادہ تر لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ اس چھوٹی سی ساحلی پٹی کا زیادہ تر حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے ۔
یہ جنگ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی جس میں 1200 افراد مارے گئے تھے جب کہ 251 افراد کو غزہ میں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
Comments