وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معروف صحافی، ڈیلی بزنس ریکارڈر گروپ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو اور آج ٹی وی کے ڈائریکٹر ارشد اے زبیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرحوم ارشد اے زبیری کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے شعبے میں مرحوم ارشد زبیر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بھی ارشد زبیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد زبیری ایک غیر معمولی باصلاحیت اور تجربہ کار صحافی تھے جنہوں نے معاشی صحافت میں نئے معیار قائم کیے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments