ربادا کی شاندار بیٹنگ، جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو ہرا دیا
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا بیٹنگ ہیرو بن گئے جنہوں نے مارکو جانسن کے ساتھ ملکر اتوار کو سپر اسپورٹ پارک میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 148 رنز درکار تھے لیکن محمد عباس کی شاندار بولنگ کے سامنے اس کی ٹیم لڑ کھڑاگئی اورصرف 99 رنز پراس کے آٹھ وکٹیں گرچکی تھیں۔
محمد عباس نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 54 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
لیکن ربادا، جو اکثر بولر کے طور پر میچ کا فیصلہ کن کھلاڑی ثابت ہوتے ہیں، بیٹنگ میں حملہ آور ہوئے اور 26 گیندوں پر ناقابل شکست 31 رنز بنائے جبکہ جانسن نے 16 رنز بنا کر مضبوط سہارا فراہم کیا۔
عباس نے مسلسل 19.3 اوورز کرائے ، ان میں سے 4 اوورز میں ہفتہ کے روز اپنی پہلی 2 وکٹیں حاصل کیں۔
عباس کی یہ شاندار واپسی تھی جنہوں نے اس سے قبل اگست 2021 میں کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
لیکن یہ پاکستان کے لئے کافی نہیں تھا ، جو 18 برسوں میں جنوبی افریقہ میں اپنی پہلی فتح حاصل کرنا چاہتا تھا۔
اس نتیجے نے آئندہ سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے لیے کوالیفائی کرنا یقینی بنا دیا۔
ہفتے کے روزکھیل کے اختتام پر ایڈن مارکرم اور ٹیمبا باووما نے دن کے آغاز میں مضبوط بیٹنگ کرتے ہوئے3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے تھے۔
مارکرم اور باووما نے چوتھی وکٹ کے لیے 43 رنز کی شراکت قائم کی جس کے نتیجے میں باووما 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 6 رنز بنائے جب انہوں نے عباس کو فائن لیگ پرچھکا لگایا اوراگرچہ نسیم شاہ نے کیچ لینے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ باؤنڈری عبور کرگئے۔
مارکرم محفوظ دکھائی دے رہے تھے لیکن عباس نے انہیں 37 رنز پرایک ایسی گیند پر آؤٹ کر دیا جو کھیلنے کے قابل نہیں تھی۔
باووما اور ڈیوڈ بیڈنگم نے مزید 34 رنز کا اضافہ کیا یہاں تک کہ باووما عباس کی ایک گیند پر خلاف عادت آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کی کوشش میں 40 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
وہ فوری طور پرپچ چھوڑ کر چلے گئے لیکن جدید ٹیکنالوجی سے پتہ چلا کہ صرف ’اسپائیک‘ اس وقت ہوا جب گیند نے ان کی پینٹ کی جیب کو چھو لیا۔
یہ 4 وکٹوں میں سے پہلی وکٹ تھی جو صرف 12 گیندوں میں3 رنز کے عوض گری۔
نسیم شاہ نے کائل ویریئن کو بولڈ کیا اور عباس نے بیڈنگہم اور کوربن باش کو لگاتار گیندوں پر کیچ آؤٹ کروا لیا۔
ربادا اور جانسن نے جنوبی افریقہ کا اسکور لنچ پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنزتک پہنچایا، کھانے کے وقفے کے بعد صرف 5.3 اوورز میں دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست پارٹنرشپ کی بدولت میچ جیت لیا جبکہ اس دوران گراؤنڈ میں موجود تماشیوں نے ہر اسٹروک پرجشن مناتے ہوئے انہیں بھرپور داد دی۔
Comments