پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں جیت کیلیئے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔ گرین شرٹس اپنی دوسری اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ سپر اسپورٹ پارک میں جاری ہے۔

مارکو جینسن نے 52 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعود شکیل نے پاکستان کی جانب سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

میزبان پاکستان نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 88 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر کیا، بارش کے باعث میچ تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، بابر اعظم نے سعود شکیل کے ساتھ 14.5 اوورز میں مزید 65 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم نے 50 رنز بنائے جو 19 ٹیسٹ اننگز میں ان کی پہلی نصف سنچری تھی، اس کے بعد جانسن نے 14 گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں اور وکٹوں کا سلسلہ بابر کی وکٹ گرنے کے بعد شروع ہوا۔

سعود شکیل آؤٹ ہونے والے نویں بیٹر تھے، وہ جانسن کی فل ٹاس گیند مس کرنے پر آؤٹ ہوئے۔ 131 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 13 چوکے اور چھکا شامل تھا۔

Comments

200 حروف