دنیا

یمن میں صنعا ایئر پورٹ، بندرگاہوں اور بجلی گھروں پر اسرائیلی فضائی حملے

  • حوثی باغیوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل کی طرف بار بار ڈرون، میزائل داغے ہیں
شائع December 26, 2024

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جمعرات کے روز یمن میں حوثی باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جن میں صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مغربی ساحل پر واقع تین بندرگاہیں شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں یمن کے حجاز اور راس کناتیب پاور اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ حدیدہ، صالح اور راس کناتیب کی بندرگاہوں میں فوجی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثی باغیوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا جنہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اسرائیل کی طرف بار بار ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔

حوثی باغیوں کی جانب سے چلائے جانے والے مرکزی ٹیلی ویژن نیوز آؤٹ لیٹ المسیرہ ٹی وی نے الحدیدہ ہوائی اڈے اور ایک بجلی گھر پر اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی۔

حوثی باغیوں کے ایک سال سے زائد عرصے سے جاری حملوں کی وجہ سے بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں میں خلل پڑا ہے جس کی وجہ سے کمپنیاں طویل اور مہنگے سفر پر مجبور ہیں جس کے نتیجے میں عالمی افراط زر کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل کے مطابق اس نے یورپ میں اپنے سفارتی مشنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حوثیوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کیلئے کوشش کریں۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈینن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف حوثیوں کے حملوں کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج یمن سے تل ابیب جافا کے علاقے میں گرے میزائل کو روکنے میں ناکام رہی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

200 حروف