غزہ : خان یونس پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
خان یونس میں اسرائیل کے حملے میں شہید فلسطینیوں کے رشتے دار پیر کے روز اپنے پیاروں کی کفن میں لپٹی لاشوں کے گرد جمع ہوئے اور بعد ازاں انہیں تدفین کے لیے لے گئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے اتوار کے روز کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر میں بے گھر ہونے والے خاندانوں نے ایک اسکول میں پناہ لی تھی جس پر اسرائیل کے حملے بچوں سمیت 20 افراد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے پیر کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے جو پہلے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول کے طور پر کام کرتا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپاؤنڈ اسرائیلی افواج کے خلاف حملوں کی تیاری اور منصوبہ بندی کے لیے ایک تربیتی کیمپ کے طور پر بھی کام کرتا تھا۔
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جب مرد رشتے داروں نے اپنے پیاروں کی اسٹریچر پر رکھی لاشیں اٹھائیں تو اہل خانہ کی خواتین زار و قطارروپڑیں ۔
منال تفیش جس کے بھائی اور ان کے بچے بھی ان شہداء میں شامل تھے،کا کہنا ہے کہ لوگ محفوظ تھے اور رات کھانا کھا کر نماز پڑھنے کے بعد اپنے گھروں (پناہ گاہوں) میں تھے۔ ان کچھ بیٹھے تھے، سو رہے تھے اور وہ اپنی جگہوں پر موجود تھے۔
منال نے ایک مردہ خانے کے باہر رائٹرز کو بتایا کہ ہمارے بچے چلے گئے ہیں، ہمارے بچے چلے گئے ہیں۔ ہمارے نوجوان چلے گئے ہیں۔ ہمارے بچے چلے گئے اور ہمارا نسب ختم ہو گیا۔ یہ اندھیرا کب ختم ہوگا؟
اسرائیلی فوج حماس پر الزام عائد کرتی ہے کہ وہ اسپتالوں، اسکولوں اور مساجد جیسی شہری آبادیوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ حماس ان الزامات کو اسرائیلی بہانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے تاکہ شہریوں کے اندھا دھند قتل کا جواز پیش کیا جا سکے۔
اسرائیل کی بمباری پیر کے روز بھی جاری رہی۔ فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں ہونے والے حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
طبی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمالی کنارے پر واقع بیت لحیہ قصبے میں فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے، جہاں اسرائیلی فوج اکتوبر سے کارروائی کر رہی ہے جب کہ وسطی علاقوں میں نصرات کیمپ کے قبرستان کے قریب اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری میں 3 افراد شہید ہوئے اور جنوب کے علاقے رفح میں بھی 3 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کی پٹی کے حکام کے مطابق اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تقریبا 45 ہزارفلسطینی شہید ہوچکے ہیں ،ان میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ اس جارحانہ مہم کے دوران تقریبا پوری آبادی کو بے گھر کر دیا گیا اور علاقے کا زیادہ ترحصے کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے۔
مصر، قطر اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی کوشش، جس میں یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ بھی شامل ہوگا، نے حالیہ ہفتوں میں تیزی آئی ہے تاہم کسی پیش رفت کی کوئی خبر نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے،اس حوالے سے سے بات کی ہے۔
نیتن یاہو نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اسرائیل کی فتح کو مکمل کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اور ہم نے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔
Comments