وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون اور سرمایہ کاری کے منصوبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی کو سراہا۔

جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعاون میں مختلف شعبوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی نشاندہی ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مشکل وقت میں قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے اور ہم اس تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اجلاس میں دوطرفہ سرمایہ کاری کی قابل ذکر پیش رفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

نومبر میں ہونے والے پاکستان سعودی عرب جوائنٹ ٹاسک فورس کے دوسرے اجلاس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قلیل عرصے میں دونوں ممالک نے 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جن میں سے سات کو پہلے ہی معاہدوں میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ ان معاہدوں کی مالیت 560 ملین ڈالر ہے۔

Comments

200 حروف