رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 420.799 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جو گزشتہ مالی سال 2023-24 کی اسی مدت میں 469.969 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10.46 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
مالی سال 2023-24 کے دوران 1.898 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے جب کہ مالی سال 2022-23 کے دوران یہ رقم 570.071 ملین ڈالر تھی۔
روپے کے لحاظ سے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 117.017 ارب روپے مالیت کے موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 135.468 ارب روپے کے موبائل ہینڈ سیٹس درآمد کئے گئے تھے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2024 ء میں ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی موبائل فون ز کی درآمدات میں 69.89 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 174.338 ملین ڈالر رہی جب کہ ستمبر 2024ء میں 102.618 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئی تھیں۔
سالانہ بنیاد پرموبائل فون کی درآمدات میں اکتوبر 2023 ء کے 165.941 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.06 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
جولائی تا اکتوبر 2024ء کے دوران ملک میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 609.520 ملین ڈالر رہیں جو جولائی تا اکتوبر 2023ء کے دوران 606.833 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.44 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔
اکتوبر 2024 میں ماہانہ بنیاد پر مجموعی ٹیلی کام درآمدات میں 53.92 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2024 میں 152.905 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 235.349 ملین ڈالر رہی۔ سالانہ بنیاد پر مجموعی ٹیلی کام درآمدات میں اکتوبر 2023 کے 207.786 ملین ڈالر کے مقابلے میں 13.27 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
مقامی مینوفیکچرنگ / اسمبلنگ پلانٹس نے کیلنڈر سال 2024 کے پہلے نو ماہ (جنوری تا ستمبر) کے دوران 22.59 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار / اسمبل کیے جبکہ تجارتی طور پر 1.17 ملین موبائل ہینڈ سیٹ درآمد کیے گئے تھے۔
مقامی طور پر تیار کردہ / اسمبل ہونے والے 22.59 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹوں میں 8.73 ملین 2 جی اور 13.86 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 64 فیصد موبائل ڈیوائسز اسمارٹ فونز اور 36 فیصد 2 جی پاکستان نیٹ ورک پر ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments