پاکستان میں اتوار کے روز پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد 2024 میں ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے بیان میں کہا گیا کہ “لیب نے ڈی آئی خان اور ژوب اضلاع سے پولیو کے کیسز کی تصدیق کی ہے، جہاں لڑکیاں متاثر ہوئی ہیں، اور جفرآباد ضلع سے ایک لڑکا متاثر ہوا ہے۔
اس طرح پاکستان میں رواں سال اب تک کیسز کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 2023 میں یہ تعداد 6 تھی۔
بیان کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا (کے پی) کے پولیو سے متاثرہ سات اضلاع میں سے ایک ڈی آئی خان میں اب تک پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ژوب سے رواں سال یہ تیسرا اور جعفر آباد سے دوسرا کیس ہے۔
بیان کے مطابق پاکستان رواں برس سال ڈبلیو پی وی 1 [وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1] سے نمنٹے کی کوشش کررہا ہے جبکہ اب تک 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 26 کیس بلوچستان سے، 14 خیبر پختونخوا سے، 13 سندھ سے، اور ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوا ہے۔
پولیو مفلوج کرنے والی بیماری ہے جبکہ یہ لاعلاج بھی ہے۔ تمام بچوں کو اس بھیانک بیماری سے بچانے کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے کئی خوراکوں پر مشتمل پولیو ویکسین اور معمول کی ویکسینیشن شیڈول کی تکمیل انتہائی ضروری ہے تاکہ بیماری کیخلاف بچوں کی قوت مدافعت مضبوط ہوسکے۔
پاکستان میں بیماری کی روک تھام کیلئے ملک گیر مہم چلائی جاتی ہے جس میں پولیو عملہ گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے بھی پلاتے ہیں جبکہ ایکسپینڈ پروگرام آن امیونائزیشن (ای پی آئی) کے تحت بچوں کو 12 بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں۔
Comments