ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کی کال ناکام ہوگئی ہے کیونکہ احتجاج اور دھرنوں کی حامی قوتوں کو عوام نے مسترد کردیا۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے ممکنہ دہشت گرد حملوں کی وارننگ کے باوجود پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
نیکٹا الرٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پارٹی کے مظاہرے سے نمٹنے کے لئے ہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد معاشی ترقی کے لئے پانچ سالہ منصوبے کا اعلان کریں گے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کا ایک گھناؤنا منصوبہ ہے اور وہ اپنی ذات کیلئے اس ترقی کو پہنچانے کا مذموم ارادہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر ملک میں معمولات زندگی میں خلل ڈالنا اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ تاہم کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو عدالتوں نے سزا سنائی ہے اور انہیں صرف قانونی طریقے سے رہا کیا جاسکتا ہے۔ انہیں کسی دھرنے اور احتجاج کے ذریعے رہا نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو تمام مقدمات سے عدالتوں کے ذریعے ہی بری ہونا پڑے گا۔
Comments