وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے سینئر ڈائریکٹر طارق ایچ نیازی کی سربراہی میں وفد نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین اور پاکستان میں موجود ان کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

طارق ایچ نیازی نے وفاقی وزیر کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور گورننس کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد بینک کے ترقی پذیر رکن ممالک میں بہتر پالیسی فریم ورک اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کے ساتھ مضبوط میکرو فنانشل مینجمنٹ اور موثر گورننس کو یقینی بنانا ہے۔

طارق نیازی نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاس پاکستان کے لئے کافی گنجائش موجود ہے جس میں اقتصادی اصلاحات اور سماجی و اقتصادی ترقی بالخصوص پالیسی اور انتظامی اصلاحات، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، نجی عوامی شراکت داری، موسمیاتی تبدیلی، پالیسی پر مبنی گارنٹی، مالی اور بجٹ سپورٹ، غربت میں کمی میں مدد اور پنشن اصلاحات میں تکنیکی معاونت شامل ہیں۔

Comments

200 حروف