پاکستان
خیبر پختونخوا میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد،...
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کے جھٹکے نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، کوہاٹ، بونیر، سوات، صوابی اور لنڈی کوتل میں محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔
کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یاد رہے کہ ستمبر میں پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، گوجرانوالہ، جھنگ، چنیوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔
مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Comments