کھیل

نعمان علی آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اسپنر نعمان علی کو اکتوبر2024 کے لیے پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا۔...
شائع November 12, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی اسپنر نعمان علی کو اکتوبر2024 کے لیے پلئیر آف دی منتھ قرار دے دیا۔

نعمان علی کو icc-cricket.com میں رجسٹرڈ عالمی شائقین ، آئی سی سی ہال آف فیمرز، سابق کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی پینل کے ذریعے کیے گئے ووٹ کے بعد منتختب کیا گیا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نعمان علی نے اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز 2-1 سے جیتنے میں پاکستان کی جانب سے اہم کردار کیا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے دو ٹیسٹ میچوں میں 13.85 کی اوسط سے مجموعی طور پر 20 وکٹیں حاصل کیں۔

نعمان علی نے پلئیر آف منتھ کا ایواڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایوارڈ سے حوصلہ افزائی اور مزید اچھی پرفارمنس کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مدد کی۔

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔

آئی سی سی نے نیوزی لینڈ کی اسٹار آل راؤنڈر میلی کیر کو اکتوبر 2024 کے لیے آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ویمنز ایوارڈ نیوزی لینڈ کی میلی کیر کو دیا گیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب کیوی آل راؤنڈر نے یہ ایوارڈ جیتا ہے، اس سے قبل وہ فروری 2022 میں یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میلی کیر نے اکتوبر کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کی آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

24 سالہ کھلاڑی کو پلیئر آف دی فائنل اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کیر نے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ دنیا بھر میں بہت سے عالمی معیار کے کرکٹرز ہیں جو اس کے مستحق بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے ورلڈ کپ جیتنے کا یہ ایک خاص مہینہ ہے اور یہ میرے لیے، کوچز، نیوزی لینڈ اور میری فیملی کے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ ان لوگوں کے بغیر میں وہ نہیں کر سکوں گہ جو میں کررہی ہوں۔

Comments

200 حروف