اسٹیٹ بینک نے ٹی پی ایل کارپوریشن اور ابھی کو فنکا مائیکرو فنانس بینک کے حصول کی منظوری دیدی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستانی مالیاتی پلیٹ فارم ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ (ٹی پی ایل) اور ابھی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ابھی) کو فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے حصول کی حتمی منظوری دے دی ہے۔
یہ پیش رفت ٹی پی ایل گروپ کی انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ٹی پی ایل کارپوریشن نے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ایک نوٹس کے ذریعے بتائی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اپنے 29 اپریل 2024 اور 20 ستمبر 2024 کے پہلے اعلانات کے تسلسل میں، ایس بی پی نے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ (ٹی پی ایل) اور ابھِی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ابھی) کو فِنکا مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ میں 94.8 فیصد شیئرز کے حصول کی حتمی منظوری دے دی ہے۔“
ٹی پی ایل نے بتایا کہ حصول اسٹیٹ بینک کے قابل اطلاق قوانین، قواعد و ضوابط اور شرائط و ضوابط کی تعمیل سے مشروط ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ٹی پی ایل اور ابھی حصول کے کامیاب انعقاد سے متعلق تمام ضروریات کو پورا کرنے کے عمل میں ہیں۔
فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، جسے 26 جون 2008 کو قائم کیا گیا تھا، نے 12 اگست، 2008 کو اسٹیٹ بینک سے بینکنگ کاروبار کے لئے کمپنی چلانے کا لائسنس حاصل کیا۔
بینک کی ہولڈنگ کمپنی فنکا مائیکرو فنانس کوپراٹیف یو اے ہے۔ بینک کی حتمی ہولڈنگ کمپنی فنکا انٹرنیشنل، انکارپوریٹڈ ہے، جو واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش کارپوریشن ہے۔
بینک کی ہولڈنگ کمپنی فِنکا مائیکروفنانس کوآپریٹیف یو اے ہے، جبکہ اس کی حتمی ہولڈنگ کمپنی فِنکا انٹرنیشنل، انکارپوریٹڈ ہے، جو واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں قائم ایک غیر منافع بخش کارپوریشن ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں ٹی پی ایل اور ابھی نے فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کو مشترکہ طور پر حاصل کرنے کے لئے فنکا مائیکرو فنانس کمپنی یو اے کے ساتھ حصص کی خریداری کا معاہدہ (ایس پی اے) کیا تھا۔
اس موقع پر ٹی پی ایل کا کہنا تھا کہ ’یہ حصول ملک بھر میں مالیاتی خدمات کی تبدیلی کی راہ ہموار کرتا ہے اور پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے‘۔
ٹی پی ایل نے کہا کہ وہ اس حصول کو مالیاتی شعبے میں اپنے اثرات کو بڑھانے اور پاکستان میں زیادہ جامع مالیاتی ایکو سسٹم کی تخلیق میں کردار ادا کرنے کے موقع کے طور پر دیکھتا ہے۔
Comments