پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں چیفس نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو سراہتے ہوئے امن و استحکام کے مشترکہ اہداف کے فروغ کے لیے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی امن کے لئے مسلسل تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے دفاع اور سلامتی میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل اسٹورٹ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلوی آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Comments

200 حروف