عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2683 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے پربرقرار رہا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
Comments