امریکی فیڈرل ریزرو سے توقع ہے کہ وہ جمعرات کو اپنی پالیسی میٹنگ کے اختتام پر اپنی بینچ مارک پالیسی شرح کو ربع فیصد کم کرے گا، یہ فیصلہ ایسے وقت میں آ رہا ہے جب مرکزی بینک ممکنہ طور پر ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت کے تحت غیر یقینی اقتصادی حالات کا سامنا کرے گا۔

سابق صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی منگل کو ہونے والے امریکی انتخابات میں دوبارہ اقتدار میں کامیابی اور کانگریس کے دونوں ایوانوں پر جی او پی کے ممکنہ کنٹرول نے امیگریشن کو روکنے کے لیے محصولات سے لے کر ٹیکسوں میں کٹوتی تک پالیسی میں تبدیلیاں کی ہیں جس سے اقتصادی ترقی اور افراط زر کے نقطہ نظر کو دوبارہ لکھا جا سکتا ہے۔

ان تجاویز کو ریبلکن کے مکمل کنٹرول کے باوجود بھی کانگریس کے ذریعے تیار کرنے اور کام عملدرآمد کروانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

لیکن منگل کے نتائج کے بعد بانڈ ییلڈز میں حالیہ اضافہ جاری رہا، اور اب سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ فیڈ شرح سود میں پہلے سے کم کمی کرے گا کیونکہ وہ نئے اقتصادی ماحول کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کا مطلب ہو سکتا ہے کہ فیڈرل خسارے زیادہ ہوں گے، اقتصادی ترقی زیادہ ہو گی، اور قلیل مدتی میں افراط زر بھی بڑھے گا، ساتھ ہی طویل مدتی خطرات بھی موجود ہوں گے۔

ٹی ایس لومبارڈ کے چیف امریکی ماہر اقتصادیات اسٹیون بلٹز نے کہا کہ آپ وقت کے ساتھ بجٹ خسارے اور محصولات کی سمت دیکھ سکتے ہیں، فیڈ کے لیے اس سے نمٹنا ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔

بلٹز نے کہا کہ مضبوط معیشت میں افراط زر کے خلاف شرح سود بڑھانے کی مکمل آزادی کے بعد مرکزی بینک ممکنہ طور پر ”دوسری پوزیشن“ میں ہوگا کیونکہ اسے تجارتی تبدیلیوں اور عالمی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں ہونے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا جو انتظامیہ کی پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہو سکتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے اور بیروزگاری کو کم رکھنے کے دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں کم شرح سود کا مطالبہ کیا تھا اور آخر کار فیڈرل بورڈ کے چیئرمین جیروم پاول کو ’دشمن‘ قرار دیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں شرح سود میں اضافے سے غیر ضروری طور پر شرح نمو متاثر ہو رہی ہے۔

ٹرمپ نے 2018 میں اس وقت کے فیڈ گورنر پاؤل کو فیڈ کا سربراہ منتخب کیا تھا جبکہ پاؤل کو صدر جو بائیڈن نے مئی 2026 تک دوسری مدت کے لئے دوبارہ مقرر کیا تھا جسے وہ مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ فیڈ جمعرات کو اپنی بینچ مارک پالیسی ریٹ کو ایک چوتھائی فیصد پوائنٹ کم کرکے 4.5 فیصد اور 4.75 فیصد کے درمیان لے جائے گا۔

تاہم، آگے کیا ہوگا اس کے بارے میں مارکیٹ کا اعتماد کمزور ہونا شروع ہو گیا ہے اور توقع ہے کہ فیڈ اب اگلے سال کے وسط میں پالیسی ریٹ 3.75 فیصد سے 4 فیصد کی حد میں ختم ہونے کے ساتھ اپنے کمی کے سلسلے کو ختم کر دے گا۔

یہ تقریباً 2.9 فیصد کی سطح سے ایک فیصد پوائنٹ زیادہ ہے، جو فیڈ کے حکام نے ستمبر میں پیش گوئی کی تھی۔

یہ پالیسی ریٹ سے بھی بہت اوپر ہے جس کی وجہ سے ٹرمپ نے اپنے پہلے دور میں فیڈ کے خلاف بغاوت کی تھی جب فیڈ کی بینچ مارک شرح تقریبا 2.4 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

لیکن مانیٹری پالیسی کو سخت کیا گیا ہے اور اسے سخت رکھا جا رہا ہے تاکہ افراط زر کو مرکزی بینک کے 2% ہدف تک واپس لایا جا سکے—یہ ایک ”ڈس انفلیشن“ کا عمل ہے جسے فیڈ ابھی مکمل نہیں سمجھتا اور جسے ٹرمپ جاری رکھنے کا خواہاں ہو سکتے ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ان کی مہم میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ تاہم، ٹرمپ کی وعدہ کردہ اقتصادی پالیسیوں کا اثر مرکزی بینک کے لیے سمجھنا مشکل ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر محصولات عالمی سپلائی کے پیٹرن کو بدلنا شروع کر دیں جس کا قیمتوں، ترقی اور ملازمتوں پر غیر یقینی اثر پڑے گا اور مختلف ٹیکس میں کمی کے اثرات پر بھی پیش گوئی کرنا مشکل ہو گا جو آمدنی، صارفین کی مانگ اور حکومت کے خساروں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

انتخابات سے قبل فیڈ حکام نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی انتظامیہ کی تجاویز کے جواب میں مانیٹری پالیسی نہیں مرتب کرتے، بلکہ وہ مالیاتی اور ضابطہ جاتی فیصلوں کو ”ایک حقیقت“ کے طور پر لیتے ہیں اور صرف ان فیصلوں کے اقتصادی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

وہ پہلے بھی ٹرمپ کے ساتھ ایسی صورتحال میں رہے ہیں، 2018 میں شرح سود بڑھائی تھی جب ٹرمپ کی ٹیکس کٹوتیوں کے نتیجے میں غیر متوقع طور پر مضبوط اقتصادی ترقی ہوئی اور فیڈ کے نقطہ نظر سے افراط زر کا خطرہ بڑھا اور 2019 میں شرح سود کم کی تھی جب ان کی تجارتی جنگوں نے عالمی ترقی کے امکانات کو ماند کر دیا تھا۔

میکوری کے ماہر اقتصادیات ڈیوڈ ڈوئل اور چنرا عزیزووا نے بدھ کے روز لکھا کہ فیڈ جمعرات کو جیسا کہ توقع کی جا رہی ہے شرح سود کم کر سکتا ہے، لیکن “اس سے آگے، منظرنامہ مزید غیر واضح ہو گیا ہے، کیونکہ مزید کمی کی حد اور وقت آنے والے ڈیٹا اور ٹرمپ کی 2025 میں پالیسی کے طریقہ کار پر منحصر ہو گا۔

Comments

200 حروف