پاکستان نے جمعرات کے روز سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، یہ ریکارڈ اس سے قبل بھارت کے پاس تھا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق نیا عالمی ریکارڈ لاہور یوتھ فیسٹیول کے دوران قائم کیا گیا۔
یہ ریکارڈ آرمی پبلک سکول لاہور کے طلباء نے حاصل کیا۔ 10,000 سے زیادہ طالب علموں نے انسانی پرچم بنایا.
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا جس میں 7368 طلبا نے پرچم بنایا تھا۔
پنجاب حکومت کے زیر اہتمام یہ فیسٹیول لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں جاری ہے۔
Comments